جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے،
تازہ ترین : 1

جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے،

کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کی جرات اور سیاستدانوں کی تضحیک کرے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کی جرات اور سیاستدانوں کی تضحیک کرے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پارلیمنٹ پر حملے ہو رہے ہیں، سپیکر جب افسران کو بلائیں تو وہ نہیں آتے، جب ان کی ترقیوں کا معاملہ ہو تو وہ دن رات سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ایڑھیاں رگڑتے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ سب کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے، جو ملک کو ایٹمی قوت بنائے اسے جلاوطنی، جو سی پیک شروع کرے اسے حکومت سے نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست وہیں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہو کر پیچھے لائن بنوائیں گے،28 جولائی کے فیصلہ نے ہر ایک کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط جماعت بنائیں گے، دونوں بھائیوں کا آپس میں اتفاق ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:21:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎