سرگودھا،جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 17مارچ سے شروع ہو ں گے

بدھ 14 مارچ 2018 14:21

سرگودھا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول پارٹ I(جماعت نہم) کے سالانہ امتحانات 17 مارچ بروز ہفتہ سے شروع ہو ں گے۔سرگودھا بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ /پبلک سیکٹر کے بورڈ سے الحاق شدہ ادارہ جات اور پرائیوٹ امیدواران کی رولنمبر سلیپس سرگودہا بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisesgd.edu.pk پر آن لائن کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ /پبلک سیکٹر کے بورڈ سے الحاق شدہ ادارہ جات اپنے ادارے کے Loginسے اور پرائیوٹ امیدواران اپنا"ب فارم نمبراور -"تاریخ پیدائش"فیڈ کر کے بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisesgd.edu.pk سے رول نمبر سیلپس ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پرائیوٹ اُمیدواران کی سہولت کے لئے ان کے داخلہ فارم پر دئے گیئے گھر یلو پتہ پر بذریعہ رجسٹری رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں تاہم جن امیدواران کو ابھی تک رول نمبر سیلپس موصول نہ ہوں ، وہ بالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون 0483-250055اسسٹنٹ کنڑولر امتحانات (میٹرک) سے رابطہ کر کے بلا معاوضہ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔