سرگودھا،ناقص کھانے کے رنگوں،نیلے ڈرمز اورباسی سبزیوںکے استعمال پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

بدھ 14 مارچ 2018 14:21

سرگودھا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے 6 فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں اور دیگر وجو ہات کی بناء پر45ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ظفراللہ چوک پر واقع جاوید کیفے کو زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 5 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔

علاوہ ازیںخوشاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بلال بیکرز اینڈ پروڈکشن یو نٹ کو مٹھائی میں غیر معیاری رنگوں کے استعمال،حشرات کی بہتات،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، ضلع خوشاب میں ہی کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد 3فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر7ہزارروپے جرمانہ عائد کیا،ضلع بھکر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کر تے ہو ئے پاکستان ہو ٹل اینڈ ٹی سٹال کوگندے برتنوں کے استعمال، کچن ایریا میں واش روم کی مو جودگی،صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

سر گو دھا ڈویژن میں کی گئی کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ خراب آئل، مضرِ صحت رنگ،زائدالمعیاد بوتلیں،رنگ کاٹ اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ متعدد فوڈ پوائنٹس،سویٹس اینڈ بیکرز، پروڈکشن یونٹس،ٹی سٹالز،ہوٹلز،بیف شاپس اور کریانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔