پنجاب کے مرکزی ، ثانوی ، مارجنل علاقوں میں 15 اپریل سے 15 مئی تک کپاس کی مختلف منظور شدہ اقسام کی کاشت کا شیڈول جاری

بدھ 14 مارچ 2018 14:17

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے مرکزی علاقوں ، ثانوی علاقوں ، مارجنل علاقوں میں 15 اپریل سے 15 مئی تک کپاس کی مختلف منظور شدہ اقسام کی کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے اور کہاگیاہے کہ کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں ملتان ، خانیوال، وہاڑی ، لودھراں ، بہاولنگر ، بہاولپور، ڈی جی خان ، راجن پور ، مظفر گڑھ ،لیہ ،رحیم یار خان کے اضلاع ، ثانوی علاقوں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، چنیوٹ ، ساہیوال، اوکاڑہ ، پاکپتن کے اضلاع اور مارجنل علاقوں بھکر ، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا، گجرات ، منڈی بہائو الدین ، حافظ آباد، گوجرانوالہ ، نارووال ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ،لاہور ،قصور ،اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال کے اضلاع میں کاشتکار کپاس کی بی ٹی اقسام بروقت کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ 15اپریل سے 15مئی تک پنجاب کے ذرخیز علاقوں میں ٹارزن ون ، کپاس کے تمام درمیانے و ذرخیز علاقوں میں ایم این ایچ 886، تمام درمیانے و ذرخیز علاقوں میں وی ایچ 259، درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں میں بی ایچ 178، درمیانی زمینوں و کم پانی والے علاقوں میں سی آئی ایم 599، تمام درمیانے و ذرخیز علاقوں میں سی آئی ایم 602، ایف ایچ 118، ایف ایچ 142 ، زیادہ ذرخیز علاقوں میں آئی آر نایاب 824، مرکزی ذرخیز علاقوں بہاولپور ، ملتان، ڈی جی خان ،خانیوال میں آئی یو بی 222، تمام درمیانے و ذرخیز علاقوں میں سائبان 201، ستارہ 11ایم ، زیادہ وائرس والے علاقوں میں اے 555، درمیانے ذرخیز علاقوں میں کے زیڈ 181، ٹارزن 2 ، سی اے 12 وغیرہ کو کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ ذرخیز اور بہتر مداخل پر زیادہ پیداوار دینے والے علاقوں بشمول بہاولپور و رحیم یارخان میں 15اپریل سے 15 مئی تک آئی آر 3701، رحیم یار خان ، راجن پور ، بہاولپور ، ڈی جی خان کے کم وائرس اور کپاس کی اگیتی کاشت والے علاقوں میں 15اپریل سے 15 مئی تک علی اکبر 703، کم ذرخیز و کم پانی والے علاقہ جات مظفر گڑھ ،بہاولنگر ، بہاولپور میں 15 اپریل سے 15 مئی تک ایم جی 6، مرکزی ذرخیز اور زیادہ ذرخیز علاقوں خانیوال ، ملتان، وہاڑی ، لودھراں میں 15اپریل سے 15مئی تک ستارہ 008، ذرخیز اور زیادہ پانی والے علاقوں اوکاڑہ ، ساہیوال میں آلو کے بعد خالی ہونے والے کھیتوں میں 15 اپریل سے 30اپریل تک نیلم 121، خانیوال ، مظفر گڑھ ، لودھراں ، ملتان کے زیادہ وائرس والے اورثانوی علاقوں میں 15 اپریل سے 15مئی تک علی اکبر 802، کم پانی والے اور کمزور رقبوں کے حامل علاقوں بہاولنگر ، بہاولپورمیں 15 اپریل سے 15مئی تک آئی آر 1524 اور ذرخیز ثانوی علاقوں و ترقی پسند کاشتکاروں کیلئے 15اپریل سے 15مئی تک جی این ہائبرڈ 2085 کی اقسام کاشت کرکے کپاس کی بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :