گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہا ڑوں بر ف باری کا سلسلہ جاری

بدھ 14 مارچ 2018 14:17

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہا ڑوں بر ف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ضلع استور کے تمام بالائی علاقے قمری، منی مرگ، میر ملک، دریلے ،رٹو، اور پر شینگ اس وقت تقریبا ایک فٹ تک برف پڑھ چکی ہے ،شدید بر فباری کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گے ہیں‘ اگر بر فبا ری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ضلع استور کے تمام بالائی علاقے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ مو سمیات کی پیشگوئی کے مطا بق آئندہ بارہ گھنٹوں تک گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہا ڑوں برفباری ہو نے کا ا مکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :