ْ تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے کوکنگ کے مقابلوں سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں‘ فضل وہاب

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سٹینلے فوڈز کمپنی پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ریجنل منیجر فضل وہاب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں طالبات کیلئے کوکنگ کے مقابلوں سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، مقابلوں کا یہ سلسلہ پورے ملک تک پھیلا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارفضل وہاب نے مردان کے مقا می ہوٹل میں ’’سواد مصالحے‘‘ کے کامیاب پانچ سال مکمل ہونے کے حوالے مقامی تاجروں،ہوٹل مالکان،ڈسٹری بیوٹروں اور صارفین کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے کمپنی کے ڈائر یکٹر ضیاء محمد،زونل منیجر مرسلین احمد،ٹی ایم عبدال علی خان ،پشاور کے ڈسٹری بیوٹر ظاہر شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کمپنی کی طرف سے کوپن کے زریعے ایک قر عہ اندازی بھی کی گئی جس میں احسان خان کو ایک عدد موٹر سائیکل کا انعام دیا گیا جبکہ دیگر شرکاء میںقیمتی تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ سواد مصالحے نے پانچ سال میں اپنا ایک الگ مقام بنا رکھا ہے جس کی اصل وجہ ہر کھانے میں ایک منفرد ذائقہ اور مصالحہ جات کیلئے دنیا بھر سے بہترین معیار کے اجزاء کا انتخاب کرنا ہے، جدید ترین پلانٹ اور روایتی طریقوں کے منفرد امتزاج سے تیارشدہ سواد مصالحہ ایسا لاجواب ذائقہ پیش کرتا ہے جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔