زمینی اصلاحات سے عوام کو بڑے فائدے ہوںگے ، حاجی اکبر تابان

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زمینی اصلاحات جلد لا رہے ہیں، اس سے عوام کو بڑے فائدے ہوںگے ، عوام زمینی اصلاحات کے آنے تک احتجاج کا سلسلہ روک دیں اور حکومت کا ساتھ دیں، عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ جب تک زمینی اصلاحات نہیں آئیں گی تب تک چھومک ہو تونگ تھنگ پر تعمیرات کے خلا ف کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہوگا، کمشنربلتستان کو بتادیا جائے گا کہ وہ مزید کسی قسم کا آپریشن کر کے امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ کر یں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھومیک کے عمائدین ومعززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے عمائدین چھومک سے کہا کہ آپ لوگ مطمئن رہیں آپ کے مسائل حل ہو رہے ہیں یقین دلاتے ہیں کہ آپ لوگوں کے تحفظا ت دور کریں گے، اصلاحات سے گلگت بلتستان کے عوام کو 80 فیصد فائدہ ہوگا ۔