چارسدہ‘ انسپکٹر سمیع الله کو بہترین کارکردگی پراسناد اور انعام سے نوازاگیا

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ ظہور آفریدی نے ہائوس سٹیشن آفیسر انسپکٹر سمیع الله خان کو بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام اوراسناد دی گئیں‘ اس سلسلے میں ڈی پی او آفس چارسدہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی ایس پی سرڈھیری سرکل فضل شیرخان‘ ڈی ایس پی تنگی تاج محمد‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نصرالله خان نے بھی شرکت کی۔