گلگت ‘سابق سیکرٹری تعلیم سید ہادی حسین کی ضمانت منظور ‘فارسٹ آفیسر محمدسلیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق سیکرٹری تعلیم سید ہادی حسین کی ضمانت منظور جبکہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد سلیم کی ضمانت کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس محمد عمرپر مشتمل چیف کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر نیب میں گرفتار سابق سیکرٹری تعلیم سید ہادی حسین کی ضمانت منظور جبکہ ڈی ایف او محمد سلیم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دونوں آفیسران کو نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور دونوں آفیسران کوبیماری کے باعث میڈیکل بورڈنے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاںدونوں زیر علاج ہیں۔ فاضل عدالت کو وکلاء نے میڈیکل بورڈ کے دستاویزات پیش کئے فاضل عدالت نے سابق سیکریٹری تعلیم سید ہادی حسین کی ضمانت منظور اور ڈی ایف او محمد سلیم کی ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :