حاجی یاسین شفیع مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)شفیع مارکیٹ کے الیکشن میں شرافت علی مبارک گروپ کے جنرل سیکرٹری حاجی یاسین 400 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے‘ جبکہ مجیب الرحمن گروپ کے حاجی ذاکر 310ووٹ حاصل کرکے دوسری نمبر پر آئے‘ مرکزی تنظیم تاجران کے صدر شرافت علی مبارک اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے وائس چیئرمین حاجی وارث خان آفریدی نے حاجی یاسین کی بطور جنرل سیکرٹری کامیاب ہونے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ۔

(جاری ہے)

حاجی یاسین نے کہاکہ وہ تاجربرادری کے اعتماد کو قائم رکھیں گے۔