چئیرمین سینیٹ الیکشن میں کن اتحادیوں نے وعدہ خلافی کی،رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 13:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) چئیرمین سینیٹ الیکشن میں وعدہ خلافی کرنے والے اتحادیوں سے متعلق رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ الیکشن ہارنے کے ایک گھنٹے بعد ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک کمیٹی بنائی تھی اور کہا تھا کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ آخر حکمران اتحاد کو کیسے شکست ہوئی۔اور اب اس متعلق رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کے چاروں ووٹ مخالگ گروپ کو گئے جب کہ بی این پی مینگل نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما کو ووٹ دیں گے تا ہم بی این پی مینگل نے بھی ن لیگ سے وعدہ خلافی کی اور اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کا ووٹ بھی حکمران اتحاد کے مخالف امیدوار کو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی اپنی رہنما کلثوم پروین جنھوں نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈی والا کو ووٹ دیا۔

تاہم حقیقت میں کلثوم پروین نے دونوں ووٹ حکمران اتحاد کے مخالف امیدواروں کو دئیے۔رپورٹ کے مطابق الیکشن سے ایک گھنٹہ قبل بھی یہ تمام ارکان مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کرواتے رہے تا ہم یہ تمام تبدیلی عین وقت پر ہوئی۔اور مسلم لیگ ن انہی تمام ووٹوں سے امید لگا کر بیٹھی تھی۔اور پھر یہی سات ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور اب چئیرمین سینیٹ الیکشن میں شکست کی وجوہات کی حتمی رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔