امریکا کی چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش

بدھ 14 مارچ 2018 14:14

امریکا کی چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ٹیلی کمیونیکشن اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے خلاف اقدامات کی تیاری میں ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے ہی ایک امریکی اعلیٰ تجارتی سفارتکار نے صدر ٹرمپ کو ایک مسودہ فراہم کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں چین کے لیے سالانہ 30بلین امریکی ڈالر کا ایک ٹیکس پیکج تجویز کیا گیا تھا۔ تاہم میڈٰیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں چینی درآمدات پر ساٹھ ارب ڈالرز کے ٹیکس لگانے کی درخواست کی ہے۔امریکہ چینی کمپنیوں کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنانے کی کوشش میں ہے، جب چین پر انٹیلکچول پراپراٹی رائٹس کی چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔