چمن شاہراہ میزئی اڈہ کے مقام پر تیز رفتارگاڑی الٹ گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سمیت چار افراد زخمی

بدھ 14 مارچ 2018 14:14

چمن۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن شاہراہ میزئی اڈہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،لیویز کے مطابق بدھ کو چمن شاہراہ میزئی اڈاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا جیلانی کاکڑ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :