کسی کو اچھا لگے یا برا ،ْ مسلم لیگ(ن) میں پالیسیاں نواز شریف کی ہی رہیں گی ،ْمیاں عبد المنان

مسلم لیگ کی پہچان نواز شریف ہے ان کی پہچان کوئی نہیں چھین سکتا میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 مارچ 2018 14:02

کسی کو اچھا لگے یا برا ،ْ مسلم لیگ(ن) میں پالیسیاں نواز شریف کی ہی رہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) لیگی رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ،ْ مسلم لیگ(ن) میں پالیسیاں نواز شریف کی ہی رہیں گی۔وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل مذمت اقدام ہے جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی ،ْپہلے خواجہ آصف ،ْمیاں نواز شریف اور اب عمران کوئی پارٹی تشدد کی حمایت نہیں کرتی نہ کر سکتی ہے ،ْجنہوں نے بھی یہ اقدام کیا ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے ۔میاں عبدالمنان نے کہا کہ مسلم لیگ کی پہچان نواز شریف ہے ان کی پہچان کوئی نہیں چھین سکتا ۔

متعلقہ عنوان :