آصف زر داری اور عمران خان ہار س ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں ،ْمریم اور نگزیب
امپائر کی انگلی پر دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی جماعت سے جواب طلبی ہونی چاہیے ،ْہماری درخواست پرالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا، چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کرسکے ،ْجب بھی ادارے کی جانب سے تجاوز ہوگا اس کا ری ایکشن آئے گا، آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے ،ْ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ،ْمیڈیا سے گفتگو
بدھ 14 مارچ 2018 13:56
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کر سکے ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمیشن نوٹس لے سکتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ 30سیٹوں والی پارٹی44ووٹ لے تو شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ امیدوار کا اپنی پارٹی ارکان سے زیادہ ووٹ لینا ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتا ہے ،ْہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کرے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داران سے جواب طلب کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی پارٹی سے بھی جواب طلب کیا جائے ،ْجن لوگوں نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے بیانئے کو عوام میں بیان کرنا کوئی جرم نہیں ہے ،ْمحمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.