یمن میں کار بم حملہ، چاراماراتی فوجی مارے گئے،داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

بدھ 14 مارچ 2018 13:56

یمن میں کار بم حملہ، چاراماراتی فوجی مارے گئے،داعش نے ذمہ داری قبول ..
صنجائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) یمنی فورسز پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر عدن میں اس خودکش کار بم حملے کا نشانہ ان یمنی فورسز کا کچن بنا جن کی تربیت اور حمایت متحدہ عرب امارات کر رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :