قطر پٹرولیم کمپنی کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خصوصی معاہدے کا دعویٰ

انتظامی امور کے حقوق ایک جاپانی کنسورشیم کے پاس ہیں،امارات کی قطرسے معاہدے کی تردید

بدھ 14 مارچ 2018 13:49

قطر پٹرولیم کمپنی کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خصوصی معاہدے کا دعویٰ
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) قطر پٹرولیم کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کردیئے ،ادھر متحدہ عرب امارات کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ قطر پٹرولیم کمپنی کو کسی قسم کے امتیازی حقوق نہیں دیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذریعے نے بتایاکہ بندق آئل فیلڈ اپنے جغرافیائی محلِ وقوع کے سبب ابوظبی اور قطر کے درمیان تقسیم ہے۔

(جاری ہے)

انتظامی امور کے حقوق کئی دہائیوں سے ایک جاپانی کنسورشیم کے پاس ہیں۔ حال ہی میں متعلقہ حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر اس کنسورشیم کے حقوق کی مدت میں توسیع کی ہے۔ادھربرطانوی معروف خبر رساں ایجنسی نے قطر پٹرولیم کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد البندق کی مشترکہ آئل فیلڈ کی ترقی اور آپریشن کو جاری رکھنا ہے۔قطر پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دستخط کیے گئے معاہدے میں ابوظبی میں پٹرولیم سپریم کونسل ، ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور جاپانی کنسورشیئم ہے۔