نواز شریف کی ہٹ دھرمی سے ن لیگ اور اتحادیوں میں خلا پید اہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 13:27

نواز شریف کی ہٹ دھرمی سے ن لیگ اور اتحادیوں میں خلا پید اہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارٹی اور اس کے اتحادیوں میں اعتماد کا ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی پٹ دھرمی اور سینیٹ میں شکست کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں میں اعتماد کے حوالے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کا یہ ماننا ہے کہ سینیٹ میں شکست کی وجہ اتحادیوں کی بے وفائی ہے ، ن لیگ کو شُبہ ہے کہ اس کے اتحادیوں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیت علمائے اسلام ف ، مسلم لیگ فنکشنل ، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور فاٹا کے دو آزاد سینیٹرز نے وعدہ کرنے کے باوجود حکومتی اتحاد کے اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیا جبکہ اتحادیوں کا ماننا ہے کہ ن لیگ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں آخری لمحہ تک اُلجھن کا شکار تھی اور یہی صورتحال ان کی شکست کا باعث بنی۔

(جاری ہے)

بعض اداروں کی جانب سے چئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن کے بارے میں تیار کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان کی آزاد حکومت آخری وقت تک اس انتظار میں تھی کہ ن لیگ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے ان سے رابطہ کرے گی اور کوئی اتفاق رائے کی گنجائش نکل آئے گی۔ تاہم نواز شریف کی ہٹ دھرمی کہ بلوچستان میں ان لوگوں نے ن لیگ کی حکومت کو ختم کیا لہٰذا ان سے بات نہیں ہو سکتی۔

علاوہ ازیں نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کی حمایت کے اعلان کی وجہ سے یہ تاثر گیا کہ ن لیگ اپنا چئیرمین سینیٹ نہیں بنوا سکتی،اس وجہ سے رضا ربانی کو متفقہ اُمیدوار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے بھی حکومت کی اتحادی چھوٹی جماعتیں غیر یقینی کا شکار ہو گئیں، ن لیگ کی جانب سے آخری وقت تک اپنے اُمیدوار کا اعلان نہ کرنا بھی ان ہی کی غلطی مانی جا رہی ہے۔