ہمیں اپنے رویہ کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو صحیح طریقہ سے نمایاں کیا جا سکے،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

بدھ 14 مارچ 2018 13:49

ہمیں اپنے رویہ کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ جیسا بھی ہو ہمیں اپنے رویہ کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر صحیح طریقہ سے اٹھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و پولیس نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی، دنیا اس حوالے سے خاموش کیوں ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کے باوجود م مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو قابو نہیں کیا جا سکا، کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج سخت تذبذب کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک زور پکڑ گئی ہے، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں گے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بھارت کا رویہ جیسا بھی ہو، ہمیں اپنے رویہ کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :