ملک میں اس وقت رجسٹرڈ میڈیکل طلباء و طالبات کی کل تعداد198157‘ رجسٹرڈ میڈیکل کالجز کی تعداد 107 ، ڈینٹل کالجز کی تعداد 49 ہے

پارلیمانی سیکرٹری صحت کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 14 مارچ 2018 13:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت رجسٹرڈ میڈیکل طلباء و طالبات کی کل تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 157 ہے‘ ملک میں رجسٹرڈ میڈیکل کالجز کی تعداد 107 جبکہ ڈینٹل کالجز کی کل تعداد 49 ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری صحت فرحانہ قمر نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے رجسٹرڈ میڈیکل کے طلباء کی کل تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 157 ہے۔

پی ایم ڈی سی کے پاس رجسٹرڈ گریجویٹ قابلیت کے حامل طبی اور ڈینٹل ڈاکٹروں کی کل تعداد 42 ہزار 168 ہے۔ رجسٹرڈ میڈیکل کالجز کی کل تعداد 107 ہے۔ ان میں 66 نجی کالج شامل ہیں۔ رجسٹرڈ ڈینٹل کالجز کی تعداد 49 ہے اس میں 35 نجی شعبہ کے ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2016ء میں 4 لاکھ 19 ہزار 32 بچوں کی ایک سال کی عمر تک اموات ہوئیں۔ ان میں ایک ماہ یا اس سے کم عمر اموات 2 لاکھ 90 ہزار 393 ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :