امریکا میں مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ،گندم میں کمی

بدھ 14 مارچ 2018 13:37

امریکا میں مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ،گندم میں کمی
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) امریکا میں مکئی اور سویابین کے نرخوںمیں اضافہ جبکہ گندم میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کی وقفے سے قبل مئی کے لیے سودے 1 سینٹ بڑھ کر 3.92 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

(جاری ہے)

بورڈ میں سویابین کے مئی کے لیے سودی 5 سینٹ بڑھ کر 10.46 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے مئی کے لیے سودے 4.75 سینٹ (1 فیصد) کمی کے ساتھ 4.86 ڈالر فی بشل طے پائے۔