پاکستان کے نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کا 88 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

بدھ 14 مارچ 2018 13:22

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان کے نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کا 88 واں یوم پیدائش کل 15مارچ بروز جمعرات کو نہایت ہی عقیدت سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلی ٰ پنجاب اور 1993میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے ۔حنیف رامے نے کئی کتابیں تحریر کیں جن میں ’’پنجاب کا مقدمہ ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں یکم جنوری 2006کو حنیف رامے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :