ہر پارٹی لیڈر شپ کو چاہئے وہ اپنے ورکرز کو اخلاقیات کا درس دیں‘سید محمد جمال باچہ ایڈووکیٹ

بدھ 14 مارچ 2018 13:22

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کونسل کے ممبر اور ممتاز قانون دان سید محمد جمال باچہ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور خواجہ آصف پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہر پارٹی لیڈر شپ کو چاہیئے کہ وہ اپنے ورکرز کو اخلاقیات کا درس دیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس طرح کے بے ہودہ حرکتوں سے سیاسی قائدین کی عزت کم نہیں ہوگی بلکہ عوامی ہمدردی میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے اے این پی کے کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی پارٹی لیڈر شپ کے خلاف پروپیگنڈوں سے گریز کریں ، کارکنان اپنی تمام تر توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز رکھے ۔