سرگودھا جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم‘ 2 حقیقی بھائی جاں بحق

بدھ 14 مارچ 2018 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم 2 حقیقی بھائی جاں بحق ہو گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چک 109 شمالی ترکھوٹہ کے 2 بھائی عبدالستار اورمحمد رمضان موٹرسائیکل پر سوار شہر سے گھر جا رہے تھے کہ 92 موڑ کے قریب سامنے سے آنیوالی چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئے حادثہ اس قدد شدید تھا کہ دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اس حادثہ میں چنگ چی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں ورثائ کے حوالے کر دیں۔ایک ساتھ 2 بھائیوں نعشیں ان کے آبائی گاوں 190 چک ترکھوٹہ پہچیں تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :