نبیل گبول نے نواز شریف کا گاندھی سے موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنماکوآڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 13:01

نبیل گبول نے نواز شریف کا گاندھی سے موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنماکوآڑے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) سینئر سیاست دان نبیل گبول نے نواز شریف کا گاندھی سے موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنما ؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان نبیل گبول کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ نوازشریف ایک سپریم لیڈر ہیں لیکن ان کو اپنے الفاظ واپس لے لینے چاہئیے ۔

کیونکہ جتنے بھی سپریم لیڈر تھے وہ پاگل تھے۔اس لئے ن لیگی رہنماؤں کو چاہئیے کہ اپنے قائد کو سپریم لیڈر کہنے کی بجائے انہیں عزت دیں۔

(جاری ہے)

اور ن لیگی رہنما نواز شریف کو دنیا کی عظیم ترین شخصیات سے ملاتے ہیں۔جس کے بعد پروگرام میں موجود اینکر کا کہنا تھا کہ سارے سپریم لیڈر پاگل نہیں ہوتے کیونکہ گاندھی بھی ایک سپریم لیڈر تھے۔جس کے بعد نبیل گبول کا کہنا تھا کہ  گاندھی کے تو کچھ اور بھی شوق تھے کیا نواز شریف وہ شوق بھی اپنائیں گے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ گاندھی تو ننگا گھومتا تھا تو کیا نواز شریف بھی ننگا گھومیں گے۔جس کے بعد اینکر کامران شاہد نے کہا کہ گاندھی جو لباس پہنتے تھے وہ انڈیا کا ایک روایتی لباس تھا۔نبیل گبول نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :