سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے،

ایوان میں بہت سے ممبران کے نہ آنے کی وجہ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی کنونشن میں حصہ لینا تھا،وزیر مملکت خزانہ رانا افضل

بدھ 14 مارچ 2018 13:08

سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے، ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا چاہئے، گذشتہ روز ایوان میں بہت سے ممبران کے نہ آنے کی وجہ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی کنونشن میں حصہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گذشتہ روز اراکین قومی اسمبلی کا بڑا مصروف دن تھا، اس دن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا چناؤ کرنا تھا جس کی وجہ سے ایوان میں اراکین قومی اسمبلی کی حاضری کم رہی اور یہی وجہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب نہ آنا بھی تھا۔

رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا، ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا ہوگا۔