نواز شریف کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

نواز شریف نے توقع کے برعکس ووٹ پڑنے کا معاملہ اٹھادیا، حقیقت معلوم کرنے کی درخواست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 12:48

نواز شریف کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدوں کے انتخاب میں خلاف توقع ووٹ پڑنے کا معاملہ اُٹھایا۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حقیقت معلوم کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ وعدے کے باوجود ووٹ نہ پڑنے سے سوالات نے جنم لے لیا ، کسی پر دباﺅ تھا تو پہلے بتا دینا چاہئیے تھا ، انتخاب میں شکست سے کارکن مایوس ہوئے،۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی تشویش پر ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ میں اپنے پارٹی کے لوگوں سے بات کروں گا ، آپ بھی اپنے پارٹی رہنماؤں سے بات کریں۔یاد رہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ میں حکومتی اتحاد کو ہونے والی شکست کی وجوہات پر مبنی ایک رپورٹ نواز شریف کو آج پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :