پابندی کی باوجود ہماری ڈرامہ سیریل سوشل میڈیا کے ذریعے پورے بھارت میں دیکھی جا رہی ہیں ‘ اسلم شیخ

ثقافتی یلغار کا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو بھرپور عروج پر حاصل ہو گا‘ سینئر اداکار کی گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 13:03

پابندی کی باوجود ہماری ڈرامہ سیریل سوشل میڈیا کے ذریعے پورے بھارت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ٹی وی ڈراموں کی فروغ پر پابندی خوش آئند ہے جو کام ہماری حکومت نہیں کر سکی وہ بھارتی سرکار نے کر دیا ہے ،ڈرامہ سیریل میں ثقافتی یلغار کا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو بھرپور عروج پر حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی پرموٹروں کو اپنی ڈرامہ سیریل اور شو کے فروغ پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کیلئے ایک مثبت قدم ہے ۔ جو کام ہماری حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ خود بھارتی حکومت نے کر دیا ہے اور اب ہماری ڈرامہ سیریل سوشل میڈیا کے ذریعے پورے بھارت میں دیکھی جا رہی ہیں ۔

بھارت پہلے ہی ہماری ڈرامہ انڈسٹری سے خوفزدہ ہے اور مستقبل میں ہم اپنی اسلامی اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری نے انکی مذہبی رسومات کو دکھایا جاتا ہے اب اسی طرح ہم بھی اپنی ڈرامہ سیریل اور فلموں میں اپنی دینی اور ملکی ثقافت کو روشناس کرائیںگے ۔