کلاس نہم کے سالانہ امتحانات17 مارچ سے شروع ہونگے

بدھ 14 مارچ 2018 13:01

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہورکے تمام 9تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات17مارچ بروز ہفتہ سے شروع ہوںگے جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ریگولر طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے سکولوں اور پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرسلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو امتحانات سے قبل رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پر متعلقہ امتحانی برانچ سے رابطہ کرکے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتاہے ۔