فش ہیچری نے نئے فش فارموں کے قیام کیلئے جدید تکنیکی معلومات کی فراہمی کا آغاز کر دیا

بدھ 14 مارچ 2018 13:01

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)فیصل آباد فش ہیچری نئے فش فارموں کے قیام کے سلسلہ میں جدید تکنیکی معلومات اور سہولتیں بلا معاوضہ مہیا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فش ہیچری کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں مٹی و پانی کے ٹیسٹوں کے علاوہ بیمار مچھلیو ں کی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے جدید مائیکرو بیا لوجی لیبارٹری بھی قائم ہے جس میں تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ فیصل آباد فش ہیچری نے رواں مالی سال کے دوران مٹی اور پانی کے سینکڑوں نمونوں کے ٹیسٹ کئے جبکہ بیمار مچھلیو ں کے نمونوں کا بھی تفصیلی کیمیاوی تجزیہ کیا گیا ۔انہو ں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران فش فارمرز کو ضروری تربیت مہیا کر نے کے علاوہ انہیں مشاورتی سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں ۔