نواز شریف کو آرام کا مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 12:13

نواز شریف کو آرام کا مشورہ دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے سابق وزیزر اعطم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے نواز شریف اس وقت شدید ڈپریشن کا شکار ہیں ۔اور کس کو انہیں سمجھانا چاہئیے کہ نواز شریف صاحب اب آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی عجیب سی حالت تھی اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا بولنا چاہ رہے۔

اور کل کی تقریر میں نواز شریف بہت مایوس نظر آئے ۔اس لئے میری خیال سے نواز شریف کو نفسیاتی کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے۔اور اب نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ آرام کریں کیونکہ ملک ان کے بغیر پہلے بھی چلتا رہا تھا اور اب بھی چلتا رہے گا۔رؤف کلاسرا نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :