جامعہ کوہاٹ کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

بدھ 14 مارچ 2018 12:14

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام فزکس ہال میں ایک روزہ سیمینا ر کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمددائود کو آرڈینیٹر آف انوائرمینٹل سائنسز کسٹ تھے سیمینار کے ریسورس پرسن پروفیسرڈاکٹر جہانگیر مرزا سینئر سائنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروکیوبک کینڈا تھے‘ سیمینار میں فیکلٹی کے علاوہ بڑی تعدادمیں طلباء وطالبات نے شرکت کی‘ سیمینار کی کامیابی پروی سی ڈاکٹر جمیل احمدنے چیف آرگنائزرکومبارکباد دی۔