اسمبلیزآف گاڈ چرچ میں تزئین وآرائش کاکام مکمل

بدھ 14 مارچ 2018 12:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)ممتاز مسیحی رہنما پاسٹر شکیل چراغ نے کہاہے کہ اسمبلیز آف گاڈ چرچ میں تزئین وآرائش کاکام کرنے پر اہلیان کلیسا ڈسٹرکٹ ممبر پی ٹی آئی وقاص کھوکھر کے شکرگزار ہیں ‘ انہوں نے اہم کام سرانجام دیکر مسیحوں کے دل جیت لیے ہیں ہم ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔