ویمن یونیوسٹی مردان کی خدمات قابل تعریف ہیں، قمرالوہاب

بدھ 14 مارچ 2018 12:14

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالوہاب نے ویمن یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ بھی ان کے ہمراہ تھے‘ پروفیسر ڈاکٹر قمرالوہاب نے وومن یونویرسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا‘ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو ویمن یونیورسٹی کے سٹیچیوٹس‘اکیڈمک‘ کونسل سمیت یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈیکٹ باڈیز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی‘ وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الوہاب نے ویمن یونیورسٹی کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا اور کہاکہ اتنے قلیل عرصے میں پروفیسرڈاکٹر غزالہ یاسمین کی سرپرستی میں وومن یونیورسٹی مردان نے نہ صرف ہائیرایجوکیشن کمیشن سے ریگولیشن لی بلکہ یونیورسٹی کو اس قابل بنایاکہ سینکڑوں طالبات اپنے گھر کی دہلیز پر حصول تعلیم سے فیض یاب بھی ہورہی ہیں۔