پشاور یونیورسٹی،اسلامیہ جمعیت طلبہ کے گرینڈ بک فیئر کا آغاز

بدھ 14 مارچ 2018 12:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) اسلامیہ جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ گرینڈ بک فیئر کاٹیچرز کمیونٹی سنٹرمیں آغاز ہوگیا‘ کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات عنایت الله خان نے کیا۔

(جاری ہے)

بک فیئر میں ملک بھر سے پبلشرز نے 60سے زائد سٹال لگائے ہیں جہاں پرتمام کتب 35 سے 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر دی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کیمپس پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔کتب میلے کی آرگنائزنگ کمیٹی معاذ الله ‘سہیل معبود‘ فہد جیلانی‘ دائود جان‘ عادل حیات اور انور الله پرمشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :