زرعی یونیورسٹی کے لیکچررمعاذعزیز نے اسلامیہ کالج سے ایم فل کرلیا

بدھ 14 مارچ 2018 12:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سٹڈیز (یارمحمد خان انسٹیٹیوٹ )کے لیکچرارمعاذ عزیز نے اسلامک تھیالوجی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے ایم فل کرلیا‘ ان کے سپروائزر ڈاکٹر حفاظت الله جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر ہزارہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سیداذکایہ ہاشمی تھے‘ ڈین فیکلٹی ڈاکٹر نثار محمد اور چیئرمین ڈاکٹر سلیم الرحمان کی زیرصدارت منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔