مکہ المکرمہ ، طالبہ گاڑی سے لگ کر جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 12:00

مکہ المکرمہ ، طالبہ گاڑی سے لگ کر جاں بحق
مکہ مکرمہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء)   تیز رفتار گا´ڑی کی ٹکر سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق ہو گی ۔ طالبہ کے والد نے اسکول کے چوکیدار ، بس ڈرائیور اور ریجنل بلدیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وسیع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

عکاظ اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ نمبر 3 پر سڑک عبور کرنے والی 15 سالہ طالبہ فاطمہ الیزیدی کو تیز رفتار کا ر نے کچل دیا ۔ گاڑی کا ڈرائیور جائے حادثے کے فوری بعد وہاں سے فرار ہو گیا ۔ شدید زخمی طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔