کوہاٹ یونیورسٹی کا کانووکیشن اپریل میں ہو گا

بدھ 14 مارچ 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ)کوہاٹ کا دسواں کانووکیشن اپریل میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سپرنگ سمسٹر 2017ء تک ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کانووکیشن میں شرکت کیلئے 22مارچ تک اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں بصورت دیگر ریہرسل اور کانووکیشن میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔