جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عوام میں زرداری اور عمران کے خلاف نفرت پھیل گئی ہے،راشد محمودخان بابوزئی

بدھ 14 مارچ 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ بھٹو کی سیاست کو دفن کرنے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے گٹھ جوڑ سے سینٹ انتخابات نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی مصنوعی کامیابی زرداری اور عمران خان کی سیاسی و اخلاقی شکست ہے ، جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے سازش کے تحت مسلم لیگ (ن) سینیٹ کے الیکشن میںکو ہرایا گیا ،جمہوریت کے خلاف گٹھ جوڑ اور جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عوام میں زرداری اور عمران کے خلاف نفرت پھیل گئی ہے ،عمران کی طرف سے زرداری کو چور ڈاکو اور لٹیرا کہا جارہا تھا جبکہ زرداری کی طرف سے عمران کو سیاسی اناڑی کہا جارہا تھا ،دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں چل رہے تھے،زرداری عمران اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے ایک طرف اور جمہوری قوتیں دوسری طرف کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے آئندہ انتخابات میں زراری اور عمران دونوں کا محاسبہ کیا جائے گا ،صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ،صوبائی نائب صدر فرحان ظفر جھگڑا ،ڈاکٹر عمر اقبال جھگڑا ،صوبائی جائنٹ سیکر ٹری ارباب سیف الحیدر خلیل ،مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ ن فاٹا کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے اجلاس سے کہاکہ جمہوریت کے خلاف سازشوں سے مسلم لیگ ن سے عوام کی ہمدردیاں بڑھتی جارہی ہیں ،سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

مسلم لیگ ( ن) آئندہ انتخابات میں چار وں صوبوں سے کلین سویپ کرے گی،جبکہ وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ مسلم لیگ کے ہوںگے۔آئندہ انتخابات میں جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ،جمہوریت کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا اور زرداری کو جمہوریت پر بھاری ہونے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :