اسلامیہ کالج میں شجرکاری مہم کاآغاز

بدھ 14 مارچ 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)اسلامیہ کالج پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کی خصوصی ہدایات پر شعبہ پاکستان سٹڈیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کے علاوہ پاکستان سٹڈی کے فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے شعبہ پاکستان سٹڈی کے لان میں پودے لگائے اور ان کے ساتھ اپنے نام کے تختیاں لگوائیں۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان گزشتہ کئی سالوں سے شجر کاری کے سلسلے میںمہم چلا رہے ہیں۔ اٴْن کو یقین ہے کہ اگر ہر طالب علم اپنی طرف سے ایک پودہ بھی لگائیں گے تو اس سے نہ صرف ہمارے تعلیمی ادارے سر سبز و شاداب ہوںگے بلکہ ماحولیاتی آلودی کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملے گی۔