سپریم کورٹ:نوازشریف‘سعد رفیق اور دانیا ل عزیزکے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنادیا

درخواستیں خارج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 11:43

سپریم کورٹ:نوازشریف‘سعد رفیق اور دانیا ل عزیزکے خلاف توہین عدالت کے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق اوردانیال عزیز کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ہیں۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت نہیں سمجھتی کہ جو مواد پیش کیا گیا وہ توہین عدالت سے متعلق ہے شاید اس معاملے میں حد کراس نہیں ہوئی، کسی اورموقع پراس سے زیادہ ہوئی ہو۔

سماعت کے دوران درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ نوازشریف نے کہا عدالت کا فیصلہ 20کروڑ عوام کی توہین ہے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا پارٹی نے 20کروڑ ووٹ لیے تھے؟ عدالتی تحمل بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی تحمل کی بھی ایک خاص حد ہوتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کی حد سے ہماری حد زیادہ ہے۔درخواست گزار شیخ احسن الدین نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی ریلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سکینڈلائز کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ صادق اورامین کا تماشا لگا تومعاملہ بہت دورتک جائیگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے بیانات کو ہم در گزر کر رہے ہیں، کئی چیزیں اس سے بڑی ہوئی ہیں۔عدالت نے کہا کہ اس بیان میں نوازشریف نے حد سے تجاوز نہیں کیا مگر کہیں اور کیا ہوگا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلوں پر ہر آدمی کو تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے، شائد اس بیان میں نوازشریف نے حدود کراس نہیں کیں، کسی اور جگہ حدود کراس کی ہوں گی اور کچھ جگہوں پر اس سے زیادہ بھی کہا گیا ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی صرف 2 تقاریر دیکھ لیں ان پر توہین عدالت ثابت ہوجائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی چیزیں ہمارے پاس پڑی ہیں لیکن ہم درگزر کر رہے ہیں۔ عدالت نے سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی۔ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :