Live Updates

میں عمران خان کو نہیں بلکہ کسی اور کو جوتا مارنا چاہتا تھا،ملزم کا اہم بیان سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 11:20

میں عمران خان کو نہیں بلکہ کسی اور کو جوتا مارنا چاہتا تھا،ملزم کا اہم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر جوتا اچھالنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی لڑکی نادیہ خٹک کو مارنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی چینل کے مطابق عمران خان پر جوتا اچھالنے والے 22سالہ احمد سفیان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا نہیں مارنا چاہتا تھا بلکہ ان کے ساتھ کھڑی لڑکی کو مارنا چاہتا تھا۔احمد سفیان کے مطابق نادیہ خٹک نامی خاتو ن عمران خان کے جلسوں میں ڈانس کر تی رہتی ہیں اور بے پردہ رہتی ہیں۔اس لئے میں نادیہ خٹک کو جوتا مارنا چاہتا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ جوتا نادیہ خٹک کو نہیں لگا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :