گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسان کو توانا رکھتا ہے،زرعی ماہرین

بدھ 14 مارچ 2018 11:25

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے بہتر ہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کاموجب ہوتاہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اوراپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کوفروغ دیں اور اگرگھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں ‘ کھلے ڈبوں‘ پلاسٹک یالکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت نے مختلف اداروں میں سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیاہے تاکہ کچن گارڈننگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے۔