ہلدی کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

بدھ 14 مارچ 2018 11:25

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی برداشت سے قبل فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ہلدی کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہلدی کی پیداوارکو نقصان پہنچنے کاا حتمال نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہلدی کی برداشت سے قبل ضروری ہے کہ فصل کو تین سے چار روزپہلے ہلکاپانی لگادیاجائے اور وترحالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرلئے جائیں۔