سورج مکھی کی کاشت قطاروں میں کریں ،محکمہ زراعت

بدھ 14 مارچ 2018 11:25

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار سورج مکھی کی بہاریہ کاشت مکمل کریں کیونکہ پچھیتی کاشتہ فصل پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے‘ سورج مکھی کی کاشت کیلئے اچھے اگائووالا اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں‘بیج کا شرح اُگائو کم ہونے کی صورت میں بیج کی مقدارمیں اسی تناسب سے اضافہ کریں‘ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت قطاروں میں کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو فٹ سے اڑھائی فٹ رکھیں‘ بارانی علاقوں میں پودے سے پودے کا فاصلہ 1فٹ جبکہ آبپاش علاقوں میں یہ فاصلہ 9انچ رکھیں۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس میں نمی برقراررکھنے کی صلاحیت موجود ہو اور زمین زیادہ ریتلی اور کلراٹھی نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دیکر آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔