مونگ کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں،محکمہ زراعت

بدھ 14 مارچ 2018 11:25

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)محکمہ زراعت نے کہا کہ مونگ کی منظورشدہ اقسام مارچ کے آخر تک کاشت کرکے 25من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام کا 10سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ نیاب مونگ 2006‘ نیاب مونگ2011اورازری مونگ2006جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم 6کاشت کرکے بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونگ کے پودوں کی فی ایکڑ تعداد 135000سے 170000ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کاشت کی جائے اس کے بیج کو نائٹروجن اور فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگائوبہتر ہوتاہے اور پودوں کی نائٹروجن فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے بلکہ بعدمیں کاشت کی جانیوالی فصل کو نائٹروجن بھی مہیاہوتی رہتی ہے۔