تربوزکی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 11:25

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو تربوزکی کاشت آج15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین نے بتایا کہ تربوزکی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی میرازمین جس میں پانی کا مناسب نکاس موجود ہوانتہائی موزوں ہوتی ہے تاہم اسے دریائی بیلٹ کی ریتلی زمین پر بھی کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تربوز کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے 15سے 20ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادفی ایکڑ ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں ملا دیناچا ہئے تاکہ فصل کو نامیاتی مادے آسانی سے میسرآسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے ایک بارمٹی پلٹنے والا ہل اور تین چاربار عام ہل چلائیں اور ہل چلانے کے بعد سہاگہ ضرور چلائیں تاکہ زمین کے ڈھیلے وغیرہ ٹوٹ جائیں۔