روزمرہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں پر تباہ کن اثرات ہوتے ہیں،عالمی ذرائع ابلاغ

بدھ 14 مارچ 2018 11:24

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)امریکہ کے طبی ماہرین نے کہاہے کہ روزمرہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں پراثرات اتنے ہی تباہ کن ہیں جتنا کوئی شخص روزانہ20سگریٹ پیتاہو۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کیمطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی بیس سال تک کی جانیوالی تحقیق کے مطابق خواتین خاص طورپر صفائی کرنیوالی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ماہرین نے تحقیق کے دوران 6,235 مردوخواتین کا طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ ماہرین نے زوردیاہے کہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔