فالسے کے کاشتکار فوری طورپر شاخ تراشی کا عمل مکمل کریں،ماہرین زراعت

بدھ 14 مارچ 2018 11:24

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)فالسے کے کاشتکار فوری طورپر شاخ تراشی کا عمل مکمل کریںاور سردی کے باعث سوکھ جانیوالی اوپرکی شاخوں کو فوری شاخ تراشی کے عمل کے ذریعے کاٹ دیں تاکہ نئی شاخیں نکل سکیں۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ شاخ تراشی کا عمل مارچ کے دوران کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہر سال باقاعدگی سے شاخ تراشی کرنے کے باعث پودے زیادہ اونچے نہیں ہوتے اورپھل کو بھی نقصا ن نہیں پہنچتا۔ اگرپودے بے ہنگم‘زیادہ اونچے اور عجیب وغریب شکل میں موجود ہیں تو پھل کو سیڑھی کے بغیرتوڑنا مشکل ہوجاتاہے اور پودوں کی ٹہنیاں چھوٹی و پتلی رہ جاتی ہیں اس طرح ان پر پھول بھی کم آتے ہیں اورپیداوار بھی بُری طرح متاثر ہوتی ہے