طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرنے کیلئے تعلیم کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں پر بھرپورتوجہ دی جانی چاہیے،ملک محمد ارشاد

بدھ 14 مارچ 2018 11:24

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تندرست معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہمارے میدان کھیلوں سے آباد ہوں‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سپورٹس مقابلہ جات کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتیں مزیدنکھرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں رونقیں بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہارصدرانجمن تاجران کوٹ رادھاکشن ملک محمدارشادنے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سردار محمدخاں میںمحمد شہبازشریف سپورٹس مقابلہ جات کے انعقاد کے موقع پرتقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرنے کیلئے تعلیم کیساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں پر بھرپورتوجہ دی جانی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :